ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے‘آرمی چیف

ویب ڈیسک :پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پرمرکوزہے‘ قوم کی حمایت سے ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیر پور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔
سپہ سالار نے خیرپور ٹامیوالی میں بہاولپور کورکی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے آرمر،میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ائیرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔
اس دوران آرمی چیف کو فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی
آرمی چیف نے کہا کہ ہم چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے ہم پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پرمرکوزہے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا