فلپائن:عیسائیوں کے اجتماع پر بم حملہ ‘4افراد ہلاک‘ کئی زخمی

ویب ڈیسک :فلپائن کے جنوبی حصے میں عیسائیوں کے اجتماع پر بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ریاست منڈاناو¿ کے سب سے بڑے مسلم شہر مراوی کی یونیورسٹی کے جم خانے میں پیش آیا۔
حملہ اس وقت کیا گیا جب مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد اجتماع کیلئے جمع تھی جس کے نتیجے میں 4 فراد ہلاک اور 42 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس چیف کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہبم دھماکے کے پیچھے دولت اسلامیہ موط گروپ کا ہاتھ ہو سکتا ہے، دھماکا آئی ای ڈی سے کیا گیا یا پھر دستی بم سے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل