صوبائی حکومتیں اور مختلف ادارے ٹی سی پی کے کھربوں کے نادہندہ

ویب ڈیسک : صوبائی حکومتیں اور مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) کے کھربوں روپے کے نادہندہ ‘مختلف اداروں پر واجبات 259 ارب 26 کروڑ روپے پر پہنچ گئے ہیں
دستاویزات کے مطابق درآمدی گندم، یوریا اور چینی کی مد میں ٹی سی پی کے واجبات ہیں جن میں 153ارب 74 کروڑ روپے سود، 105ارب51 کروڑ روپے پرنسپل رقم شامل ہے، این ایف ایم ایل نے سود سمیت ٹی سی پی کے 104 ارب 23 کروڑ روپے دینے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سود سمیت 86 ارب11 کروڑ روپے کا نادہندہ ‘پاسکو نے سود سمیت ٹی سی پی کو 4 ارب93 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، جبکہ وزارت نینشل فوڈ سیکورٹی 2 ارب14 کروڑ38 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے 14 ارب 51 کروڑ 93 لاکھ روپے دینے ہیں، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان کے فوڈ ڈپارٹمنٹس بھی نادہندہ ہیں۔
حکومت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان پر بھی واجبات ہیں جبکہ ڈی جی پی آرمی اور پاکستان نیوی نے بھی ٹی سی پی کو ادائیگیاں کرنی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ