چارسدہ، قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم پولیس حراست سے فرار

ویب ڈیسک: قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کامران پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کامران قتل کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور دوران تفتیش باتھ روم سے فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی دوبارہ گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی