چارسدہ، نو تعینات پولیس انسپیکٹر کا مسجد کے لاوڈ سپیکر پر دبنگ اعلان

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے تھانہ پڑانگ میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او عبدالعلی خان نے چارج سمبھالتے ہی مسجد کے لاوڈ سپیکر سے علاقہ مکین کے نام اہم پیغام جاری کیا۔
علاقہ پڑانگ کی مسجد سے اپنے پیغام میں نو تعینات پولیس انسپیکٹر عبدالعلی خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش، قبضہ گروپ، موبائیل سنیچر اور ہوائی فائرنگ کرنے والے سدھر جائیں، رات کو بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنے کی بھی ضرورت نہیں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی۔
مسجد کے لاوڈ سپیکر پر اپنے پہلے ہی اعلان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ناچ گانے کی محافل میں شرکت سے اجتناب کرتے ہوئے والدین کو اپنے بچوں کو اپنے بچوں کو منشیات سے بھی بچاتے ہوئے انہیں مساجد بھیجنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب سے کسی بھی معاشرتی برائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ منشات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لانے اور آمن وامان کے قیام میں عوام کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ آخر میں انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد توبہ تائب ہو جائیں۔ یاد رہے کہ نو تعینات پولیس انسپیکٹر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا.

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ