کوہاٹ میں ایچ آئی وی ایڈز کیخلاف آگاہی واک

ویب ڈیسک : ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں ایچ آئی وی ایڈز کیخلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ‘شرکاءنے ایڈز کی علامات اور بچاﺅ کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائیکالوجسٹ ڈی ای کیو ہسپتال سلمیٰ رفیع نے کہا کہ واک کا مقصد لوگوں کو ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز کے سات ہزار مریض رجسٹر ہیں ۔
ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے تیرا مرکز قائم ہیں جہاں ایچ آئی وی مراکز تمام ٹیسٹ اور علاج مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
کوہاٹ میں اس وقت ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد 214 ہے ،متاثرہ افراد میں ستر فیصد مرد ،تیس فیصد خواتین شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی