چارسدہ : پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں پولیس پر آئے روز حملوں کا سلسلہ جاری ‘چارسدہ میں پولیس پارٹی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مردان روڈ چارسدہ پر چترال کورونو میں پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس رائیڈر وقار زخمی ہو گیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ زخمی اہلکار کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج