باڑہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ برقمبر خیل امن چوک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔
واقعے کے مطابق باڑہ کے علاقہ برقمبر خیل امن چوک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے یار محمد ولد خیال جان نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزم واردات کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات میں وجہ قتل پرانی دشمنی بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ، کوئلے کی کان گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق