مرغیوں کی ہڈیوں سے بنا 1600کلو قیمہ برآمد، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: محکمہ خوراک کا مردہ مرغیوں کے کاروبار کرنے والوں پر چھاپے تیز، مردہ ہڈیوں سے تیار شدہ 1600 کلو قیمہ برآمد، ملزم گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مردہ مرغیوں کی ہڈیوں سے تیار شدہ 1600کلو قیمہ محکمہ خوراک نے برآمد کر لیا اور اس دوران ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ حکام کی ج انب سے قیمہ تلف کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ لاہور سے مردہ مرغیوں کی ہڈیوں سے تیار شدہ قیمہ پشاور منتقل کیا جا رہا ہے جس پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔
اس دوران راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ کمال احمد اور فوڈ انسپیکٹر شاہ فہد نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی روک کر مالک کو گرفتار کر کے سوزوکی سے 1600 کلو مضر صحت قیمہ قبضے میں لے لیا گیا۔
محکمہ خوراک نے واضح کیا کہ مردہ مرغیوں کی ہڈیوں سے تیار شدہ قیمہ کو کباب فروشوں‘ شادی ہالز اور تکہ فروشوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔
راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں، ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  جمہوریت کی مضبوطی کیلئَے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے، علی امین گنڈاپور