جنوبی وزیرستان: ڈگری کالج کی بحالی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ویب ڈیسک: گورنمنٹ ڈگری کالج وانا کی بحالی کے حوالے سے تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں سیاسی جماعتوں، مشران، نوجوانوں اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے گورنمنٹ ڈاگری کالج وانا کی بحالی پر تفصیلی بات چیت کی۔ مقررین نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج وانا کافی عرصے سے غیرفعال ہے جس کی وجہ سے طلباء اور سٹاف کو پریشانی کا سامنا ہے۔
مقررتین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج وانا کی بحالی ہماری ذمہ داری ہے۔
کالج انتظامیہ نے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسپورٹ، ہاسٹل سٹاف اور دیگر سہولیات کی کمی کے باعث طلباء ریگولر کلاسز سے محروم ہیں۔
کالج انتظامیہ کے مطابق طلباء داخلہ لینے کے بعد باقاعدہ کلاسز میں شرکت نہیں کرتے.

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا