برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کیلئے بری خبر، قوانین مزید سخت

ویب ڈیسک: برطانہ جانے کے خواہاں افراد کیلئے بری خبر، قوانین مزید سخت کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ عازم سفر ہونے کے خواہاں لوگوں کی تعداد میں کمی کی خاطر کنزرویٹو حکومت نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
برٹش حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہنرمند ورکرز کے برطانیہ جانے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کردی گئی ہے۔ یا د رہے کہ ہیلتھ اور سوشل ورکرز کو اس مسئلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی کا اس حوالے سے پارلیمنٹ کو بتانا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے یا دیگر رشتہ دار لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ جانے والوں کو اس قدر مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا جبکہ اس میں برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی تعداد میں بھی خاص اضافہ ہوا اس لئے اسے کنٹرول کرنے اور وہاں موجود تارکین وطن پر دباو بڑھانے کیلئے قوانین مزید سخت کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری