مسلم لیگ ن اور جمعیت کے صوبائی قائدین کی اہم ملاقات

ویب ڈیسک: مولانا فضل الرحمن اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دونوں جماعتوں کے صوبائی قائدین کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا ہے مسلم لیگ ن کے وفد نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے مفتی محمود مرکز کا دورہ کیا اور اس بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور جاوید عباسی نے مفتی محمود مرکز کادورہ کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر عطا الرحمن، جنرل سیکرٹری عطا الحق درویش، عبد الجلیل جان اور دیگر موجود تھے دونوں جماعتوں نے خیبر پختونخوا میں ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی اور مختلف حلقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جمعیت علماء اسلام کے مطابق ان کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں اور سیاسی جماعتوں کے رابطے جمہوری عمل کا حصہ ہیں۔ ملاقات میں مختلف حلقوں کے حوالے سے اپنی اپنی ورکنگ کرتے ہوئے اگلے ہفتے دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں تبادلہ خیال کے بعد ہی حلقوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے تین میجز جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی