اشیائے خوردونوش

چینی، گھی، چاول سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ویب ڈیسک: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، دو سال کے دوران چینی، گھی، چاول اور دالوں کی ہول سیل قیمتیں بھی آسمان کو پہنچ گئیں، عام لوگوں کی دسترس سے باہر۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران چینی، گھی، چاول اور دالوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ چینی فی کلو قیمت 80 روپے سے 130 روپے، چائے 1200 سے 1500 جبکہ دال چنا، ماش، مسور اور مونگ کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح لوبیا 360، سفید چنا 340 روپے، گھی اور تیل 150 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے۔ اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ایسے میں پریشان حال عوام کی حالت انتہائی دگرگوں ہو گئی ہے۔
ذرائِع کا کہنا ہے کہ قیتوں میں اضافہ کا یہ معاملہ ہول سیل مارکیٹ کا ہے، پرچون میں عوام کو اس سے بھی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہری اور دکاندار دونوں پریشان ہیں.
اس حوالے سے عوام کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، سبزی، گوشت و دیگر اشیائے خوردونوش سمیت بجلی و گیس بل کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل بیانات مسترد، تجارتی پابندی برقرار رہے گی، ترکیہ