اسرائیل بیانات مسترد، تجارتی پابندی برقرار رہے گی، ترکیہ

ویب ڈیسک: ترکیہ کے وزیرِ تجارت عمر بولات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی پابندی میں انقرہ کی طرف سے نرمی کرنے کے اسرائیلی دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ترک صدر اپنے مؤقف سے پسپا ہو گئے اور انہوں نے اسرائیل پر عائد تجارتی پابندیاں ہٹا دیں۔
ترکیہ کے وزیر تجارت کا اس سلسلے میں اپنے ایکس پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں، اسرائیلی بیان گمراہ کن اور حقیقت کے برعکس ہے۔
ایکس پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ترکیہ کی تجارتی پابندی غزہ میں مستقل جنگ بندی اور خطے میں انسانی امداد کی روانی محفوظ بنانے کی یقین دہانی تک برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم