غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء جاری، مزید 760 افغانی لوٹ گئے

ویب ڈیسک: ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء جاری ہے، اس سلسلے میں مزید 760 افغانی اپنے وطن لوٹ گئے۔ طورخم بارڈر کے ذریعے مزید افغانیوں کی واپسی کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک 6242 غیر قانونی تارکین وطن کو طورخم بارڈر کے راسرے واپس بھیجا گیا۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 53 ہزار643 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان پہنچا گئَے ہیں۔ واپسی کا یہ عمل صرف طورخم بارڈر ہی نہیں ملک کی دیگر سرحدات سے بھی جاری ہے۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے مطابق ان سرحدات میں انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3547 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد کا ملک سے انخلاء عمل میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا