پاکستانی کھانسی سیرپ

ڈبلیو ایچ او کا پاکستانی کھانسی سیرپ سے متعلق دوسری بار الرٹ جاری

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے تیار کردہ کھانسی سیرپ سے متعلق دوسری بار الرٹ جاری کردیا۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی سیرپ میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں، غیرمعیاری سیرپ مالدیپ، فجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کا سیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پچھلے مہینے میں بھی مالدیپ حکومت اور عالمی ادارہ صحت نے لاہور کی کمپنی کے بنائے گئے کھانسی کے شربت پر الرٹ جاری کیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاہور کی کمپنی کے کھانسی کے شربت میں نقصان دہ ڈائی ایتھلین گلائکول اور ایتھلین گلائکول نامی کثافتیں پائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری