دیربالا:باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ‘4افراد جاں بحق

ویب ڈیسک :دیر بالا میں بارات کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارات میں شامل ٹو ڈی گاڑی تیمر گرہ سے دیر کی طرف جارہی تھی کہ داروڑہ نرھن خوڑ کے قریب دریائے پنچکوڑہ میں جا گری جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
واقعے کے فوری طورپر ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کرکے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں