نیب میں کرپٹ اہلکار

11افسرتبدیل، نیب میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع

ویب ڈیسک: نیب میں بھی کرپشن،11 افسر 3سال کے لئے کہاں اور کیوں ٹرانسفر کر دیئے گئے؟ اس حوالے سے تازہ ترین معلومات سامنے آئی ہیں۔ جس پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث نیب افسروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معتبر ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس حوالے سے 11سینئر نیب افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی رپورٹس اور ثبوتوں کی بنیاد پر انہیں 3سال کے لئے دوسری وزارتوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔
چئیرمین نیب نے ملک کی اعلیٰ خفیہ سول ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو نیب میں تعینات افسروں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے حوالے سے رپورٹس تیار کرنے کا کہا تھا۔ آئی بی کی طرف سے مرتب کردہ رپورٹس کی روشنی میں ان افسروں کو 3سال کے لئے دوسری وزارتوں میں بھجوایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی طرف سے احتساب کے ادارے میں خود احتسابی کے عمل کو بیوروکریسی کی طرف سے انتہائی حوصلہ افزا ء اور مثبت قدم قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب میں تعینات بیورو کریسی کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف نیب کے احتساب کے عمل میں مزید شفافیت آئے گی بلکہ ادارے کے وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن ججز تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کیلئے تیار