ڈی آئی خان، تھانہ درابن

ڈی آئی خان، تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشتگردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار اور سپاہی شامل ہیں.
پولیس کے مطابق فائرنگ سے سولہ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کو ڈیرہ اسماعیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں کی شہادت پر اظہارافسوس اور زخمی پولیس جوانوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
ڈیرہ میں دہشت گرد کاروائی کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرنیوالے ناقابل معافی ہیں، دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے