گلگت سے چترال

گلگت سے چترال اور دیر تک کی شاہراہ پر کام جاری ہے، محمد علی سید

ویب ڈیسک: جی ایم ٹوارزم اینڈ کلچر اتھارٹی محمد علی سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت سے چترال اور دیر تک کی شاہراہ پر کام جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ سیاحوں کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کی جائیں تاکہ معاشی طور پر چترال ترقی کرسکے۔
جی ایم ٹوارازم محمد علی سید کا کہنا تھا کہ گلگت سے چترال اور چترال سے دیر تک کی شاہراہ پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال روڈ کارپٹڈ بن جائے گا جس سے آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چترال کی کئی وادیوں میں مسائل ہیں، جنہیں حل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی کیلاش اور بمبوریت تک رابطہ سڑک بھی تعمیر کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرم چشمہ، بونی اور ترچ میر تک نئی سڑک اور سیاحوں کی سہولت کیلئے ریسٹ ایریاز بنا رہے ہیں۔
سیاحوں کی بہتر سہولت کیلئے ریسٹ ہاوسز نجی شعبے کے حوالے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بونی میں سکی ریزورٹ کی سٹڈی کیساتھ ہیل سٹیشن بھی بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ