2023ء میں زیادہ سرچ ہونے والوں میں کھلاڑی بازی لے گئے

ویب ڈیسک: ہر سال کی طرح امسال بھی گوگل سرچ انجن نے 2023ء میں زیادہ سرچ کی جانے والی پرسنالٹیز کے حوالے سے فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں زیادہ تر کھلاڑی شامل ہیں اور وہ بھی کرکٹ کے میدانوں سے جڑے۔ ٹاپ 10 کی فہرست میں 6 کرکٹرز جبکہ ایک سیاسی اور باقی شوبز سے جڑی شخصیات ہیں۔
اس دوران سب سے زیادہ شوبز اور سپورٹس میں ربط کو تلاش کیا گیا جبکہ سیاسی گہما گہمی کے حوالے سے بھی زیادہ تر خبریں تلاش کی گئیں۔
پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والے افراد میں ٹک ٹاکر حریم شاہ اور علیزہ سحر سرفہرست ہیں۔ ان کے علاوہ بھارتی اداکار ٹائیگر شروف، پاکستانی کرکٹر عبداللہ شفیق، عثمان خان، پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آسٹریلین کرکٹر گلین میکسویل، بھارتی کرکٹر شبمن گل، پاکستانی کرکٹر سعود شکیل جبکہ حسیب اللہ خان کے نام شامل ہیں.
یاد رہے کہ حسیب اللہ خان بھی پاکستان کے نوجوان کرکٹر میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اسی ترتیب سے ان شخصیات کی پوزیشن بھی ہے۔

حریم شاہ

حریم شاہ کا شمار مقبول ترین ٹک ٹاک سٹار کے طور پر ہوتا ہے جو اپنی شاندار ویڈیوز اور دیگر پروگرامز کے حوالے سے خاص شہرت رکھتی ہیں۔ ٹک ٹاکر اکثر مختلف تنازعات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

علیزہ سحر

علیزہ سحر ایک نئی نوجوان اور باصلاحیت پاکستانی یوٹیوبر ہیں ، ان کی بنیادی دلچسپی لائف سٹائل بلاگنگ میں ہے۔ وہ ایک گاؤں والی بلاگر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کی ویڈیوز میں نہ صرف گلیمر دکھایا جاتا ہے بلکہ گاوں کے ماحول اور دیگر پروگرام بھی دکھائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تاجر دوست ایپ :رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں کیلئے جرمانہ و سزا پر غور

ٹائیگر شروف

ٹائیگر شروف بالی ووڈ کے ایک مقبول اداکار ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور بہترین ڈانس کی وجہ سے مشہور ہیں، اس کے علاوہ ان کا ایکشن اور فائٹ کا انداز بھی بالی ووڈ میں منفرد ہے۔ ان کی اسی لازوال پرفارمنس کی وجہ سے ان کے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی لاکھوں مداح موجود ہیں۔

عبداللہ شفیق

عبداللہ شفیق ایک پاکستانی کرکٹر ہیں جو کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ عبداللہ شفیق پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی فرنچائز کے نمایاں پلیئر ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کیلئے کئی یادگار اننگز کھیلی ہیں۔

عثمان خان

عثمان خان پاکستانی کرکٹر ہیں اور پی ایس ایل کا حصہ رہے ہیں، انٹرٹیننگ کرکٹر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ گزشتہ پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ

انوار حق کاکڑ پاکستان کےموجودہ نگران وزیر اعظم ہیں ۔ ان کا تعلق بلوچستان سے ہے اور اس سے قبل وہ سینیٹ کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور

گلین میکسویل

گلین میکسویل آسٹریلوی کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2012 ءمیں کیا۔ ان کی جارحانہ کارکردگی ہی ان کی خاص پہچان بنی، ان کی نمایاں کارکردگی جس نے ان کے کیریئر کو جلا بخشی وہ حالیہ ورلڈ کپ ہے جس میں آسٹریلیا نے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے ٹائٹل قبضہ میں کر لیا۔

شبمن گل

شبمن گل ایک نوجوان ہندوستانی کرکٹر ہیں جو تینوں فارمیٹس میں انڈین ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہیں کرکٹ کی دنیا کے موجودہ بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

سعود شکیل

سعود شکیل ایک نوجوان پاکستانی کرکٹر ہیں۔ انہوں نے 2021 میں ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ 2023ء میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ڈبل سنچری بنا کر انہوں نے کارنامہ انجام دیا اور اس سے انہوں نے سلیکٹر کی توجہ اپنی جانب مبذوال کرائی۔

حسیب اللہ

نوجوان پاکستانی کرکٹر حسیب اللہ بھی 2023 میں گوگل پر کافی سرچ کئے گئے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بلوچستان کے لیے اور پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے لیے کئی بیسٹ پرفارمنس دیں جو آج بھی شائقین کو یاد ہونگی۔

یاد رہے کہ 2023ء میں زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں شوبز پر سپورٹس پرسنالٹیز بازی لے گئیں.