حنا بیات

حنا بیات اپنے مرحوم شوہر کا تذکرہ کرتےہوئے جذباتی ہو گئیں

ویب ڈیسک: حنا بیات کا شمار پاکستان کی نامور فنکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف میزبانی میں لوہا منوایا بلکہ انسان دوستی اور بعد میں اداکاری میں بھی بہترین فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی بہترین پروجیکٹس میں جوہر دکھائے۔
حنا بیات ایک بہت مضبوط خاتون ہیں اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر راجر داؤد بیات کو کھو دیا جو کینسر کے مرض کا شکار تھے اور تب سے اب تک انہوں نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔
حنا بیات اور ان کے شوہر راجر داود بیات کا شمار بہترین جوڑوں میں کیا جاتا تھا، جن کےمابین بہترین انڈر سٹینڈنگ تھی. الغرض یہ ایک مثالی جوڑا شمار ہوتا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں حنا بیات اپنے مرحوم شوہرکے بارے میں بات کرتے کرتے جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر سے عشق ہے، انہوں نے کہا کہ عشق صرف اللہ سے کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا لیکن اس حوالے سے میں کبھی اپنے احساسات تبدیل نہ کر سکی۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات