یمنی زیدی کے ساتھ شادی کی افواہوں پر احمد علی اکبر کی وضاحت

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے یمنی زیدی کے ساتھ شادی کے حوالے سے پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ ایک ٹاک شو کے دوران ان افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو احمد علی اکبر کا مسکرا کر کہنا تھا کہ یمنی زیدی کے ساتھ افواہیں پھیلنا پسند ہے۔
"یہ رہا دل” اور "پری زاد” جیسے ڈراموں میں بہترین کیمسٹری نے یمنی زیدی اور احمد علی اکبر کو اور قریب کر دیا ہے جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے اب انہیں شادی کا مشورہ دیا جانے لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اکثر مداحوں اور دوستوں کی جانب سے یمنی زیدی کے ساتھ شادی کی مبارکباد دینے کیلئے فون کالز کی گئیں تاہم انہوں نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا۔
نوجوان اداکار احمد علی اکبر نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ پھیلی قیاس آرائیوں کے بارے میں کہا کہ وہ گردش کرنے والی ایسی افواہوں کو برا نہیں مانیں گے۔
یاد رہے کہ احمد علی اکبر اور یمنیٰ زیدی متعدد پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، سیاحتی مقام ناران سیاحوں کیلئے 6 ماہ بعد کھول دیا گیا