جوبائیڈن کے مواخذے

جوبائیڈن کے مواخذے کی تحقیقات کی ایوان سے باضابطہ منظوری

ویب ڈیسک: ری پبلکن کے زیراثر ایوان میں ہونے والی ووٹنگ میں تحقیقات سے متعلق قرارداد کے حق میں 221 اور مخالفت میں 212 ووٹ آئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جوبائیڈن کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق باضابطہ منظوری دیدی جبکہ صدر بائیڈن نے ایوان کے اقدام کو بے بنیاد اور سیاسی شعبدہ بازی قراردیدیا۔
یہ اس بات کی تحقیقات کے لیے کیا جارہا ہے کہ آیا صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹربائیڈن کے بیرون ممالک کاروبار سے فائدہ اٹھایا یا نہیں۔ واضح رہے ہنٹر بائیڈن نے ایوان کی کمیٹی کے سامنے بند کمرے میں پیشی سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ عوام کے سامنے پیشی چاہتے ہیں اوریہ بھی کہ جوبائیڈن بے قصور ہیں۔
جبکہ ری پبلکنز کا الزام ہے کہ ہنٹربائیڈن نے یوکرین اور چین میں کاروبار کئے اور غیرملکی کاروباری شخصیات کو اس وقت کے نائب صدر جوبائیڈن تک رسائی کی یقین دہانیاں کرائیں تاہم شواہد پیش نہیں کئے گئے کہ آیا بائیڈن نے کسی کو فائدہ دیا یا خود فائدہ اُٹھایا۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق صدر جوبائیڈن کا مواخذہ اس لئے ناممکن ہے کہ ایوان اگر مواخذہ منظور بھی کرلے تو معاملہ سینیٹ میں جائے گا، جہاں ڈیموکریٹس کو 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن