اسرائیل عالمی دباؤ کے باوجود

اسرائیل عالمی دباؤ کے باوجود غزہ میں جنگ جاری رکھنے پر بضد

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے عالمی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل آخر تک جنگ جاری رکھے گا، ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔
ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے جنگ جاری رکھنے پر بضد اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ فتح کے حصول تک غزہ میں اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر جنگ بندی حماس کیلئے تحفہ ہوگی اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ خطرہ اسرائیلیوں کے سروں پر دوبارہ منڈلاتا رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی حمایت ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی، اس مرحلے پر جنگ بندی ایک بہت بڑی غلطی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف