آٹو پائلٹ سسٹم ٹیسلا کمپنی کیلئَے درد سر بن گیا

ویب ڈیسک: آٹو پائلٹ سسٹم کی وجہ سے ہونے والے حادثات نے ٹیسلا کمپنی کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ وہ اپنی کاروں میں موجود آٹو پائلٹ سسٹم میں تبدیلی کرے۔ یہ سسٹم خود کمپنی کیلئَے درد سر بن گیا۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے بڑھتے حادثات کے باعث اپنی کاروں میں موجود آٹو پائلٹ سسٹم محدود کرنے کا عندیہ دیا جانے لگا ہے۔ اس مقصد کیلئے ٹیسلا امریکی سڑکوں رواں دواں اپنی 2 ملین کاریں واپس منگوانے کا پلان بنا رہا ہے تاکہ اس میں موجود اس سسٹم میں تبدیلی کی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کاروں میں موجود آٹو پائلٹ سسٹم کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوئے اور ان میں سے تقریباً ایک ہزار کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ان حادثات کی وجہ ٹیسلا کا آٹو پائلٹ سسٹم ہے۔
ٹیسلا کی جانب سے آٹو پائلٹ پر پابندیاں یا اسے محدود کرنے کی پالیسی خود کمپنی صارفین اور ان گاڑیوں کے خریداروں کے لیے ایک دھچکہ ہی ثابت ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے خودکار سسٹم میں تبدیلی یا کسی بھی اقدام کی وجہ سے مارکیٹ کو بھِی دھچکا پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:  سندھ، کوئلے کی کان گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق