کورونا

امریکہ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا‘پابندیوں پر غور

ویب ڈیسک :امریکہ میں کورونانے ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ‘ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث مختلف ریاستوں میں کرسمس کے دوران عوامی تقریبات کے پیش نظر پابندیوں سے متعلق تجویز زیر غور ہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کی تازہ لہر سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد کیلی فورنیا میں ہے ‘رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں مزید تیزی آگئی ہے۔
امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ فلو کے مریض ان کے علاوہ ہیں۔
تاہم محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل افراد ویکسین شدہ ہیں، ان کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں اور کسی کی جان کو خطرہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ