شاہ رخ خان نے ’ڈنکی‘ کو اپنے کیریئر کی بہترین فلم قرار دے دیا

دبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز جیسے جیسے قریب آتی جارہی ہے اس کی تشہیری مہم زور پکڑتی جارہی ہے۔
دبئی کے ڈیرہ سٹی سینٹر میں فلم کی تشہیر کیلئے ایک بڑا ایونٹ سجایا گیا جہاں اداکار کے سیکڑوں مداح موجود تھے اور وہاں کنگ خان نے اپنی پرفارمنس بھی دی۔
اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے اداکار کے کیریئر کی بہترین فلم بنائی ہے اور ہیرانی سر نے بھی ایسی فلم پہلے نہیں بنائی۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے فلم کو مکمل کرکے اسے دیکھا تو یوں لگا جیسے راجو سر نے محبت کی ایک ایسی کہانی بنادی ہے جو زمانوں پر محیط ہے۔
اداکار کا کہنا تھا راج کمار ہیرانی ٹریلر اور ٹیزر کے ذریعے اپنی فلم کو سامنے نہیں لاتے ہیں اور فلم میں ایسے مناظر ہیں جو دنگ کردینے والے ہیں۔
’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔
فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپوراورپیسکو چیف لوڈشیڈنگ کانیاشیڈول جاری کرنےپرمتفق