مولانا لطف الرحمان سپرد خاک

مولانا لطف الرحمان سپرد خاک، جنازے میں ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

ویب ڈیسک: چارسدہ اٹکے کے ممتاز عالم دین صاحب حق مولانا لطف الرحمان کو آبائی قبرستان میں سپرد خان کر دیا گیا۔
نماز جناہ میں مولانا لطف الرحمان کے ہزاروں شاگردوں، عقیدت مندوں، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں، کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔
مولانا لطف الرحمان کو صاحب حق کا لقب دیا گیا تھا اور صاحب حق کے نام سے مشہور تھے۔
نماز جنازہ میں خیبرپختونخوا کے جید علماء کرام، ان کے شاگردوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مرحوم کی دینی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مرحوم نے تمام عمر دین اسلام کی ترویج واشاعت میں صرف کی۔
مولانا لطف الرحمان کی وفات پر پورے علاقے کے مکینوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی دینی اور ملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد