اداکار نثار قادری انتقال

سینئر اداکار نثار قادری خالق حقیقی سے جا ملے

ویب ڈیسک: ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کے مقبول اداکار نثار قادری انتقال کر گئے۔
نثار قادری کی نماز جنازہ آج عیدگاہ گراؤنڈ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ ان کی عمر 82 برس تھی، نثار قادری کچھ عرصہ سے بیمار تھے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔
یاد رہے نثار قادری نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1966ء میں کیا تھا ، انہیں 2016 میں ان کی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کررہی ہے، فیصل کریم کنڈی