نذیر ناجی انتقال

سینئر صحافی ،تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی انتقال کر گئے

ویب ڈیسک :سینئر صحافی ،تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی 81سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
نذیر ناجی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، اہل خانہ کے مطابق نذیر ناجی کافی عرصے سے علیل تھے۔
نذیر ناجی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز بھی دیا گیا تھا،
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
محسن نقوی نے نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا