عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دورہ پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں موجود پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے دفتر خانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹیو چیئرمین کلاؤس شویب کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کرینگے۔
یاد رہے کہ عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے ہونے والا اجلاس کل 28 اپریل سے 29 اپریل تک منعقد ہو گا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں، سابق صدر مملکت عارف علوی