بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں، سابق صدر مملکت عارف علوی

ویب ڈیسک: سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر آزاد کمیشن بنایا جانا چاہئے جو آزادی سے تحقیقات کرے اور واقعات میں ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔
رہنماء تحریک انصاف و سابق صدر مملکت نے انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سے ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ باہر جاکر میرا پیغام دے دیں کہ میں جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کر لیں۔
سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہے جو دنیا میں مقبول ہے، اگر ایسے لوگ اللہ نے پاکستان کو دئیے ہیں تو قدر کرنی چاہئے۔ انتخابات کے دوران ہمارا نشان تک چھینا گیا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ دیا۔
عارف علوی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں 9 مئی کے واقعات پر کمیشن بنے، تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار