پشاور، افسانہ نگار اور معروف شاعر لائق زادہ لائق انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: معروف ڈرامہ نگار، افسانہ نگار اور شاعر لائق زادہ لائق انتقال کر گئے۔ انہیں اپنی خدمات کے لئے حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے نوازاتھا۔ یاد رہے کہ مرحوم لائق زادہ لائق ریڈیو پاکستان پشاور، ایبٹ آباد، اور مظفر آباد کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لائق زادہ لائق نے 5 سو سے زیادہ ریڈیو اور 12 ٹی وی ڈرامے لکھے ہیں، 120 افسانے اور 36 کتابیں بھی ان کی تحریروں سے مزین ہیں اس کے ساتھ ساتھ مرحوم درجنوں قومی وبین الاقوامی ایوارڈز اور صدارتي اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے 1983ءمیں پروڈیوسرکی حیثیت سے کیرئیرکا آغاز کیا ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی