چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاسیشن جج کےاغواکانوٹس،فوری اقدامات کاحکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وزیرستان کے سیشن جج کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس پرمشتمل2رکنی ججزبشمول جسٹس اعجازانور اورجسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیشن جج کے اغوا پرمتعلقہ حکام چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پشاورہائیکورٹ طلب کرتے ہوئے جج کی بازیابی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کاحکم دیا۔
آئی جی پولیس اخترحیات خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری عابد مجید نے عدالت میں پیش ہو کر سیشن جج کے حوالے سے فوری پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ سیشن جج کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
واقعے کے بعد متعلقہ آرپی او،کمشنر،سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ سیشن جج کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے اور تمام امور کو میں خود مانیٹر کررہا ہوں۔
سینئر ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ججز کو سکیورٹی فراہم کرناصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی