2 بھائی قتل

پشاور:مستورات کے تنازعے پر فائرنگ سے 2 بھائی قتل

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ تھانہ شاہ پور کی حدود میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ سے دو بھائی قتل ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق کرسچن کالونی وڈپگہ میں لڑکی کے تنازعہ پر جہانگیر عثمان ولد جاوید ساکن فتو عبدالرحیمہ نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں قاسم اور حسن پسران اکرام کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ‘ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئِی کی ویڈیو لنک پیشی کیلئے انتظامات مکمل