نگہت اورکزئی

پی پی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی پارٹی سے ناراض

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیح نہ دینے پر پارٹی سے ناراض ‘کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔
قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پی پی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی فہرست میں پہلے نمبر پرعاصمہ عالمگیرکانام ہے جبکہ نگہت اورکزئی کا نام چھٹے نمبر پر موجو د ہے۔
اس حوالے سے نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی قیادت نے میرے ساتھ مذاق کیا ہے، میں نے قومی اسمبلی کے لئے کاغذات جمع ہی نہیں کروائے۔
انہوں نے کہا کہ میں صوبائی اسمبلی کے لیے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لے رہی ہوں۔
نگہت اورکزئی کا اپنے تحفظات بتاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جو مذاق میرے ساتھ کیا گیا،سوچ بھی نہیں سکتی، اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کا شوکار نوٹس جاری