آئی پی پی کے مطالبے کے بعد

آئی پی پی کے مطالبے کے بعد ان سے مذاکرات نہیں ہوئے، خرم دستگیر

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے بہت بڑا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ان سے فیصلہ کن مذاکرات نہیں ہوئے۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ آئی پی پی کے قائدین کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں مگر ان کے بڑے ایجنڈے پر گفتگو کرنا ابھی باقی ہے۔
اپنے ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کے حوالے سے تقریباً 20 نشستوں پر تنازع ہے جو تین چار دن میں حل ہو جائے گا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ٹکٹوں کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد دیکھے گی کہ کہاں اسپیس دینا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے 2شہریوں کو کچل ڈلا