پشاور، اقلیتی نشستوں کیلئے 68 مرد اور 6 خواتین امیدوار مدمقابل

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی گہما گہمی جاری۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبائِی اسمبلی کی نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کی جانب سے بھی برابر کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اقلیتی امیدواروں میں 68 مرد اور 6 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرا رکھے ہیں، اب ان جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے لئے 3 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 5 امیدواروں کے جمع کرائے گئے ڈاکومینٹس کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ مزید کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کیلئے 97 خواتین جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے مجموعی طور پر 321 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے۔
اس کے علاوہ اقلیتی نشستوں پر بھی امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی جاری ہے۔ ان میں صوبائی اسمبلی کے لئے 68 مرد اور 6 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔

مزید پڑھیں:  سولر پینل کی قیمتیں کریش، انورٹرز اور بیٹریز تاحال مہنگی