فرد جرم

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم کل عائد ہوگی

ویب ڈیسک :توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم کل عائد کی جائے گی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی۔
کاز لسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل ہوگی اور الیکشن کمیشن کل اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کرے گا۔
کازلسٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی‘توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کاپاکستانی سفیرسےرابطہ،طلباءکی واپسی کیلئےانتظامات کی ہدایت