پشاور میں ربڑ ،ٹائر اورکچرا کھلے عام جلانے پر پابندی

ویب ڈیسک:کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور نے فضائی آلودگی کے پیش نظر ربڑ ، ٹائراور کچرے کو کھلے عام جلانے پر پابندی کے احکامات جار ی کر دیئے۔میئر پشاور زبیر علی نے اس حوالے سے کہا کہ فضائی آلودگی پشاور شہر کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے جس سے عوام کی صحت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور گلے سینے اور سانس کی بیماریاں پھیلتی جارہی ہیں
اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈائریکٹر جنر ل ماحولیاتی تحفظ ایجنسی جنگلات ماحولیات اور جنگلی حیات نے میئر پشاور کو مراسلہ ارسال کیاتھاکہ پشاور میں جگہ جگہ اینٹوں کے بھٹوں میں ٹائر جلائے اور کچرے کو کھلے عام جلایا جارہاہے جوکہ فضائی آلودگی کا باعث بن رہاہے جس پر میئر پشاور نے فضائی آلودگی کے پیش نظر ربڑ ٹائر اور کچرے کو کھلے عام جلانے پر فوری پابندی عائد کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید پڑھیں:  نیب کیسز، نواز شریف کی درخواست پر سماعت 23مئی کو ہوگی