مہنگائی کے مارے عوام پر

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

ویب ڈیسک: مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 ر وپے 66 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
درخواست نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ اور بقایاجات کیلئے کی گئی۔
درخواست میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقامی گیس سے 9.21 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 10.57 فیصد بجلی پیدا ہوئی، نومبر میں نیوکلیئر ذرائع سے 20.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔
نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نومبرمیں 7 ارب 28 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، نومبر میں 36.50 فیصد بجلی پانی اور 13 فیصد کوئلے سے پیداوار رہی جبکہ 6.44 فیصد بجلی درآمدی کوئلے سے پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی