احتجاج کرتے اساتذہ

پشاور، مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے اساتذہ پر لاٹھی چارج، شیلنگ

ویب ڈیسک: پنشن کے ممکنہ خاتمہ اور نہ دینے کے خلاف اساتذہ نے اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر احتجاج کرتے اساتذہ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی اور ان پر لاٹھی چارج بھی کیا۔
احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اساتذہ کا کہنا تھا کہ 2018ء سے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو پنشن سے محروم اور پنشن سسٹم کو کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم میں تبدیل کیا جارہا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔
حکومتی اور محکمہ جاتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اساتذہ نے الیکشن سمیت تمام اضافی سرکاری ذمہ داریوں سے بائیکاٹ کا اعلان بھی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے اساتذہ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا جبکہ انسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ٹینکوں پر حماس کے ڈرون حملے، ویڈیو وائرل