ارباب نیاز اور حیات آباد سٹیڈیمز پی سی بی کو دینے کا معاملہ زیرغور

ویب ڈیسک: پشاور کے ارباب نیاز اور حیات آباد سٹیڈیمز پاکستان کرکٹ بورڈ کو دینے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ نگران صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر نجیب اللہ مروت نے اجلاس کی صدارت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈاکٹر نجیب اللہ مروت نے کہا کہ صوبے میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے، سٹیڈیمز لیز پر دینے کے لئے تجاویز پر کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں خیبر پختون خوا کے کھلاڑیوں کی شمولیت لائق ہے۔
یاد رہے کہ پشاور کے ارباب نیاز اور حیات آباد سٹیڈیمز پی سی بی کو دینے کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں گاڑی پرفائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق