حلقہ پی کے91 کوہاٹ 2 کے ریٹرننگ آفیسر کی تقرری کا اعلامیہ معطل

ویب ڈیسک: حلقہ پی کے91 کوہاٹ کے ریٹرننگ آفیسر عثمان اشرف کی جگہ آنے والے عرفان مروت کی تقرری کا اعلامیہ پشاور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس فضل سبحان نے پی کے91 کوہاٹ کے ریٹرننگ آفیسر کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ حلقہ پی کے 91 کوہاٹ 2 کے ریٹرننگ آفیسر عثمان اشرف ہیں ان کی جگہ اب عرفان مروت تعینات کئے گئے ہیں۔
ان کی ٹرانفسر اور دیگر قوائد کے حوالے سے درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے خود پوسٹنگ ٹرانفسر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود عثمان اشرف کی جگہ دوسرے ریٹرننگ آفیسر کو لایا گیا۔
دلائل سننے کے بعد پشاور ہائیکورٹَ نے بعد ازاں عرفان مروت کی بطور ریٹرننگ آفیسر پی کے 91 تعیناتی کا اعلامیہ معطل کر دیا۔
ریٹرننگ آفیسر کی تقرری کے خلاف درخواست امتیاز قریشی اور سابق ایم پی اے داؤد شاہ نے دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سرکاری سکول میں چھت کا پنکھا استانی کے سر پر آن گرا ، ہسپتال منتقل