اسد قیصر، شہرام ترکئِی اور عاطف خان کو نیب نے طلب کر لیا

ویب ڈیسک: سابق وزراء اور پی ٹی آئی رہنماوں اسد قیصر۔ شہرام ترکئی اور عاطف خان کیخلاف نیب نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماون کیخلاف درج شکایات کی تصدیق کیلئے چیئرمین نیب سے اجازت مانگ لی۔
اس حوالے سے جاری نیب مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں سابق وزراء کیخلاف مردان صوابی سڑک کی تعمیر میں کمیشن وصولی کی شکایات کی چھان بین کی جائیگی۔ شہرام ترکئی کو مہنگی ادویات اور طبی آلات کی خریداری کیس میں طلب کر لیا گیا۔
نیب کے جاری نوٹس میں شہرام ترکئی کو بیان قلمبند کرنے کیلئے 10جنوری کو مشترکہ ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نے اسد قیصر، شہرام ترکئی اور عاطف خان کو تنبیہ کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ عدم تعاون پر شہرام ترکئی کیخلاف وارنٹ بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سولر پینل کی قیمتیں کریش، انورٹرز اور بیٹریز تاحال مہنگی