خیبر پختونخوا میں ایئر کوالٹی

خیبر پختونخوا میں ایئر کوالٹی انڈکس 163 پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایئر کوالٹی انڈکس 163 پر پہنچ گیا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق شہری علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹریفک کے دھوئیں اور ماربل کارخانوں سمیت دیگر عوامل سے ہوا میں فضائی آلودگی بڑھتی ہے۔
محکمہ کے مطابق سکولوں کی بسیں، پرانی ویگنیں، رکشے اور پرانی ٹیکسیاں، فیکٹریاں جبکہ گند جلانے سے بھی ماحول میں آلودگی بڑھتی ہے۔
محکمہ کی جانب سے پشاور کے علاقے دلازاک روڈ پر289،رنگ روڈ پر 172 جبکہ حیات آباد میں 170 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔
صوبے کے بڑے ہسپتال ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا میں نزلہ زکام، کھانسی اور سینہ کے امراض میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ/دھند چھائی رہے گی۔
ڈی جی ای پی اے نے کہا ہے کہ جب ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو سینے، جلد، آنکھوں اور پھیپھڑوں کے امراض بھی بڑھنے لگتے ہیں۔
انہوں نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے عوام کو ہدایت کی کہ باہر کی گندی ہوا سے بچنے کیلئے اپنی کھڑکیاں بند رکھیں، باہر ماسک پہنیں، کچھ دن باہر کی جانے والی ورزش نہ کریں اور کوڑا کرکٹ جلانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان مؤخر، نئی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا