ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

پشاور، ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری

ویب ڈیسک: پشاور میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری رہا۔
پنشن ختم کرکے کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم میں تبدیل کرنے کے معاملے پر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے۔
ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اساتذہ احتجاج کیلئے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تعداد میں موجود ہے۔
ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ کل پولیس نے نہتےاساتذہ پر لاٹھی چارج کیا۔
ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کی خبریں بے بنیاد ہیں ،بلوچستان حکومت