دہشتگردی واقعات میں زیادہ تر افغانی ملوث ہیں، اختر حیات گنڈاپور

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جاری دہشت گردی واقعات پٔر سے آءی جی پی نے پردہ اٹھا دیا. انسپیکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات گنڈاپور نے کہا کہ رواں سال دہشتگردی کے 15 واقعات میں سے 10 ایسے ہیں جن میں افغانی ملوث پائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہمراہ ہماری پولیس جدید ٹیکنالوجی سے شدت پسندوں کا مقابلہ کررہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا میں 185 پولیس اہلکار شہید اور 400 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال 917 دہشتگردوں کو گرفتار اور 300 شدت پسندوں کو مارا گیا جبکہ اسی سال 137 حملوں کو ناکام بنایا گیا۔
آئی جی پی اختر حیات گنڈاپور نے اقرار کیا کہ بھتہ خوری میں استعمال کی جانے افغان موبائل سموں کو ٹریس کرنا مشکل ہے۔ بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے کمانڈ کنٹرول سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن نے غزہ جنگ بندی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کردی