185 پولیس اہلکار شہید

2023ء رپورٹ، 917 دہشتگرد گرفتار، 185 پولیس اہلکار شہید ہوئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023ء میں خیبر پختونخوا پولیس نے 917 دہشت گرد گرفتار کئے جبکہ 300 سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 185 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 400 کے قریب اہلکار زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 14 ہزار 836 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 74 ہزات 106 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جنہیں شامل تفتیش کیا گیا۔ ان گرفتار ہونے والے ملزمان سے مختلف قسم کا اسلحہ اور کارتوس برآمد کئے گئے.
پولیس کارکردگی کے ساتھ ساتھ تنازعات کے حل کیلئے قائم ڈی آرسی کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آر سی کو موصولہ 5 ہزار درخواستوں میں 4700 عوامی تنازعات خوش اسلوبی سے حل کئے گئے۔ جبکہ پولیس اسسٹنس لائن پال آفس سے بھی ایک اندازے کے مطابق 1 لاکھ سائلین کو ریلیف دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے قائم لیس ابابیل سکواڈ نے 2500 ہزار ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے دیگر مختلف کارروائیوں میں 30 ہزار 351 کلو گرام منشیات برآمد کیں، ذاتی دشمنیوں اور دیگر جرائم کے خاتمہ کیلئَے بھی پولیس کی کوششیں لائق تحسین رہیں۔
محکمہ پولیس کا بولو ہیلپ لائن کا اجراء بھی بہترین اقدام تھا جس پر معاشرے کے پسے اور کمزور طبقوں کی بروقت داد رسی کو یقینی بنائی گئی۔ یاد رہے کہ سال بھر دہشت گردی کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں میں‌ 185 پولیس اہلکار شہید ہوئے.

مزید پڑھیں:  جمرود میں گاڑی پرفائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق